پی ایل جی اے ہفتہ وار تقاریب کے ضمن میں پولیس کی سخت چوکسی ۔مشکوک افراد حراست میں ۔
پی ایل جی اے ہفتہ تقاریب کے ضمن میں شہر میں کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش
نہ ہو اس سلسلے میں پولیس نے قبل از وقت احتیاطی اقدامات کے طور پر پولیس
کی جانب سے زبردست تنقیح کی جارہی ہے ۔ورنگل ،قاضی پیٹ سب ڈیویژنس میں میں
موجود ہر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس سخت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے
۔اسپیشل پارٹی کے تعاون سے ہر پولیس اسٹیشن کے سی آئیز ، ایس آئیز اور
پولیس ملازمین مختلف چوراہوں پر تنقیح کرتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں
لے کر تفتیش کررہے ہیں۔حال ہی میں سی پی آئی ماؤیسٹ پارٹی پی ایل جی اے
ہفتہ تقاریب کو شاندار پیمانے پر منعقد کرنے کے اعلان کے ضمن میں ایس پی کی
ہدایت پر پولیس متحرک ہوگئی ہے۔پولیس
اسٹیشن کے حدود کے ہر موڑ ہر راستے
پر تنقیح کی جارہی ہے ۔شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں شہر کے داخلی
راستوں اور مشتبہ مقامات پر پولیس کو تعنیات کیا گیا ہے۔ ایٹورناگارم کے
جنگالات ، ملگ، پسرا کے علاقوں میں پولیس کی طلایہ گردی میں اضافہ کردیا
گیا ہے۔ ایس پی مسٹر امبریش کشور جھا نے بتایا کہ کسی بھی علاقہ میں کسی
بھی طرح کی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ اس ضمن میں پولیس چوکس ہوگئی ہے۔ ہر
پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولسی کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ملگ کے چند علاقوں
میں ماؤیسٹ کے پوسٹرس چسپاں کئے جانے کی اطلاع پرپولیس کو اس علاقہ میں
الرٹ کردیاگیا ہے۔ ماؤیسٹ اپنے بہادر ساتھوں کی انکونٹرس میں ہلاکت پر خراج
پیش کرنے کیلئے ہفتہ تقاریب منارہی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے بھی جگہ جگہ
تلاشیاں شروع کردی ہیں۔